وفاقی وزیر محسن نقوی نے 11 برس بعد ملک میں نیشنل ڈرگ سروے کرانے کی منظوری دے دی
وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات نے 11 سال بعد ملک میں نیشنل ڈرگ سروے کرانے کی اصولی منظوری دے دی۔
نیشنل ڈرگ سروے کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی زیر صدارت ہوا ۔
جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری پلاننگ، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ، سپیشل سیکرٹری صحت، ڈی جی اے این ایف اور چیف شماریات نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل ڈرگ سروے ہر لحاظ سے جامع اور مستند ہونا چاہیے۔
سروے کے درست اعداد و شمار کی اصل اہمیت ہے اور فائدہ مند ہوگا۔
انہوں نے سروے میں گھرانوں کے علاوہ تعلیمی اداروں، کچی آبادیوں اور دیگر مقامات سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں