“اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی ملزم امین الحق کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور”
اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا
اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی امین الحق کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
گوجرانوالہ سے گرفتار ملزم امین الحق کو سی ٹی ڈی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔
جج نعیم اسلم نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
ملزم امین الحق کو حال ہی میں گجرات سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملزم امین الحق افغانستان کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق القاعدہ سے ہے۔
ملزم کا نام اقوام متحدہ کی عالمی فہرست میں شامل ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں