“ملتان پولیس نے ثانیہ زہرہ کے شوہر علی رضا کو گرفتار کر لیا”

“ثانیہ زہرہ کے شوہر کی گرفتاری: مبینہ خودکشی کیس میں نیا موڑ”

مبینہ خودکشی کیس: ثانیہ زہرہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا
ملتان پولیس نے مذہبی رہنما اسد شاہ کی بیٹی ثانیہ زہرہ کی مبینہ خودکشی کے مقدمے میں نامزد ملزم کے شوہر علی رضا کو گرفتار کر لیا ہے
گرفتاری سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی رضا کا کہنا تھا ؤ
ثانیہ نے خود اپنے آپ کو لٹکایا ہوا تھا، یک طرفہ میرے اوپر الزامات لگائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس سسر سے زیادہ جائیداد ہے۔
سسر کے بیٹے نے خودکشی کی، کیا اس نے بھی ایسا کیا؟
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ساس نے کئی بار خودکشی کی کوشش کی۔
علی رضا نے الزام لگایا کہ ان کے سسرال والے بلیک میل کر رہے ہیں اور پولیس بے گناہ لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ضمانت کے باوجود خود کو پیش کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب کے شہر ملتان میں نوجوان لڑکی ثانیہ زہرہ کی مبینہ خود کشی کے واقعہ نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر جسٹس فار ثانیہ زہرہ سمیت ثانیہ زہرہ مرڈر کے ہیش ٹیگ ٹرینڈز کرنے لگے تھے۔
متعدد شوبز شخصیات اور عام لوگوں نے بھی لڑکی کی موت کو بہیمانہ قتل قرار دے کر ملزم کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں