خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خطرہ

پاکستان میں سیلابی صورتحال کا خطرہ: خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر الرٹ

خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خطرہ
خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا خطرہ ہے جب کہ جنوبی سندھ میں طوفان اور بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ہونے والی مون سون بارشیں پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں۔
اس کے نتیجے میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا آغاز ہو جائے گا۔
جو 27 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
جنوبی سندھ کے علاقوں میں آندھی اور بارش کے علاوہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش ہوگی۔
حیدرآباد، عمرکوٹ، میرپورخاص، نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، اسلام کوٹ اور نواحی علاقوں میں آج رات آندھی، طوفان اور بارش کا امکان ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں