پشاور میں آٹے کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ
پشاور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
پنجاب سے گندم پر پابندی کے باعث پشاور میں 80 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ایک ہزار روپے جبکہ 20 کلو کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
شہر میں آٹے کا 80 کلو کا تھیلا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا، 20 کلو کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہو گیا۔
80 کلو کے تھیلے کی قیمت 7500 روپے سے بڑھ کر 8500 روپے ہو گئی ہے
آٹے کے ڈیلرز نے پنجاب سے گندم کی خریداری پر پابندی اور ذخیرہ اندوزی کو وجہ قرار دیا۔
آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نانبائیوں نے بھی روٹی کی قیمتیں بڑھانا شروع کر دیں۔
شہریوں نے حکومت سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آٹے کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں