کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر حادثہ: طیارہ گرنے سے 18 افراد جاں بحق
نیپال میں طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ، 18 افراد ہلاک
نیپال میں طیارہ گر کر تباہ، 18 افراد ہلاک۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ کھٹمنڈو کے تربھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا ۔
جہاں بدھ کی صبح 11 بجے طیارے نے ٹیک آف کیاتو وہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 19 افراد سوار تھے جن میں سے 18 کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے ۔
جب کہ حادثے کے بعد کھٹمنڈو کے تربھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
جب کہ پائلٹ کو زخمی حالت میں طیارے سے باہر نکال لیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں