فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ میں کمی: بجلی کی قیمت میں 70 پیسے فی یونٹ کی ممکنہ کمی
فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ میں 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
دریائی پانی میں اضافے کے بعد بجلی فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
دستاویزات کے مطابق جون 2024 میں پن بجلی کی کل پیداوار میں 4.17 فیصد اضافہ متوقع ہے ۔
جس سے فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ میں 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
جس سے بجلی کے صارفین کو 9 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
دستاویز کے مطابق جولائی میں موصول ہونے والے بل میں ایف سی اے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ ہو گا۔
کل پیداوار میں پن بجلی کا حصہ 4.17 فیصد بڑھ گیا۔
مئی میں پن بجلی 30.96 فیصد، جون میں 35.13 فیصد تک پہنچ گئی۔
. جون 2024 میں 13 ارب 459 ملین یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
مئی کے لیے نیپرا نے ایف سی اے کو 3.3 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت دی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں