“ڈالر کی قیمت کا فیصلہ مارکیٹ فورسز کریں گی: گورنر اسٹیٹ بینک”

“گورنر اسٹیٹ بینک کا بیان: ڈالر کی قیمت مارکیٹ فورسز سے ہی طے ہوگی”

ڈالر کی قیمت کا فیصلہ مارکیٹ قوتیں کریں گی، گورنر اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت کا تعین مرکزی بینک نہیں بلکہ مارکیٹ فورسز کرے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی دستیابی کافی بہتر ہے، اس لیے روپے پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔
ہماری درآمدات بڑھی ہیں لیکن آمدن بھی بڑھی ہے، ہماری برآمدات اور ترسیلات زر درآمدات سے زیادہ ڈالر ہوں گی۔
اس لئے ہمارے کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ نہیں آئے گا، امید ہے ہمارے قرضے ری شیڈول ہوجائیں گے۔
جون 2025 تک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 13 ارب ڈالر سے زیادہ ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک تو مہنگائی کم ہو رہی ہے ، اس کے بعد ہمارا کرنٹ اکاونٹ خسارہ کافی نیچے آیا ہے۔
، 2022 میں ساڑھے سترہ بلین ڈالر تھا، 2023 میں کم ہو کر 3.3 بلین ڈالر ہو گیا تھا ، اس سال نمبر صرف 7ملین ڈالر ہے۔
جو کہ جی ڈی پی کا 0.2 فیصد بنتاہے ، پچھلے سال ایک فیصد تھا اور 2022 میں جی ڈی پی کا 4.7 فیصد تھا، اس میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔
اس کے ساتھ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں بھی بہتری آئی ہے ، پچھلے سال جون میں 4.4 بلین ڈالر تھے۔
اس سال میں 9.4 بلین ڈالر ہو گئے ہیں ، پانچ بلین کا اضافہ ہواہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں