حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے: حافظ نعیم الرحمن

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے کا چیلنج دیا

حافظ نعیم الرحمن حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔
اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔
راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں۔
اگر کسی بھی قیمت پر مزید رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو انہیں توڑ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کے آئی پی پی کے ٹھیکے غیر قانونی ہیں۔
اگر آپ نااہل ہیں تو لوگوں کو پیسے کیوں دیں گے۔
لوگوں پر بجلی کے بم گر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، ہڑتال کا آپشن کھلا ہے۔
ہڑتال کی صورت میں ڈی چوک اور پارلیمنٹ کا آپشن بھی کھلا ہے۔ کارخانے بھی بند ہونے چاہئیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب! ہمارا موڈ سمجھ لیں، ریلیف لینے آئے ہیں، مطالبات کو مان لیں اسی میں بھلائی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں