مریم نواز مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لیے متحرک ہو گئیں: قیمتوں اور سپلائی چین پر ہنگامی اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مہنگائی کے خاتمے کے لیے خصوصی اجلاس: اہم اقدامات کا اعلان

مریم نواز مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لیے متحرک ہو گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قیمتوں اور سپلائی چین کے طریقہ کار پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
خصوصی اجلاس میں سپلائی چین کے طریقہ کار اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی معلومات لی۔
پورے صوبے میں میکنزم کو مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت
مریم نواز شریف نے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مناسب رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالنے دیں گے۔
بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ میں ہونی چاہئیں، طلب اور رسد کا طریقہ کار بنایا جائے۔
اسے درست کرنے سے مصنوعی مہنگائی پر قابو پانا ممکن ہو گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بحران اور قلت سے بچنے کے لیے اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنا کر لاگت میں مزید کمی لائی جائے گی۔
سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت عاشق حسین، چیف سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں