ملکی اور غیر ملکی پٹرولیم اور گیس کمپنیوں نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔
پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں آئندہ 3 سال میں پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
ملکی اور غیر ملکی پٹرولیم، گیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبے سے تعلق رکھنے والے وفد نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
سرمایہ کاروں کے وفد نے کہا کہ آپ پہلے وزیر اعظم ہیں جو اس شعبے پر سنجیدگی سے توجہ دے رہے ہیں،
وہ مشاورتی عمل کا حصہ بننے اور بریفنگ کے دوران مسائل سنے، ان کا حل تلاش کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں۔
اگلا پیٹرولیم، گیس کی تلاش کے لیے 3 سال میں 240 مقامات پر ڈرلنگ کی جائے گی
، وزیراعظم نے پیٹرولیم، گیس کی تلاش اور پیداواری کمپنیوں کو آف شور ذخائر تلاش کرنے کی دعوت دے دی۔