سعودی عرب کا عمرہ زائرین کیلئے بڑا اعلان: عبادت اور ہنگامی راستوں پر نئے اصول
عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر؛ سعودی عرب کا بڑا اعلان
سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر جاری انتباہی بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین اپنا زیادہ وقت عبادت میں گزاریں۔ر
اہداریوں اور صحن میں لیٹنا و آرام کرنا مناسب نہیں خاص طور پر ان راستوں پر قطعی طور پر نہ بیٹھیں جو ہنگامی حالات میں استعمال کے لیے مخصوص ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر زائرین کی سہولت کا بھی خیال رکھیں جو ان راستوں سے گزرتے ہیں۔
راستوں پر لیٹنے یا سونے سے دیگر افراد کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اس کی وجہ سے راستے بھی بند ہو جاتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں