“مصدق ملک کی جانب سے عمر ایوب کو بددعاؤں پر اترنے والا مرزا یار قرار دیا”
. وہ مرزا یار ہیں جو اب بددعاؤں پر اتر آئے ہیں :مصد ق ملک
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پہلی بار ٹریکٹرز کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی جو کم ہو کر 12 فیصد رہ گئی ہے۔
اشیائے خوردونوش کی مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 2 فیصد پر آگئی ہے۔
بی آئی ایس پی کے تحت غریبوں کے لیے 600 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں 1200 ارب روپے اور غریبوں کے لیے 600 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
اس بار 1200 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے لگائے گئے۔
جہاں سے سڑک گزرتی ہے وہاں ترقیاتی منصوبے بنائے جاتے ہیں۔
2013 میں میں عمر ایوب کو تقریر کرتے ہوئے سن رہا تھا، عمر ایوب صاحب، آپ کے انگوٹھے چھپے ہوئے ہیں۔
آپ 2013 میں مسلم لیگ ن کے وزیر تھے۔
آج آپ یہاں وہاں یہ وہ کرتے ہیں تب کیوں نہیں کیا جب دستخط کئے۔
صرف یہ چاہتے ہیں ترقی کا سفر رک جائے اندھیرا مایوسی پھیلے،یہ وہ مرزا یار ہیں جو اب بد دعاؤں پر اتر آئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں