ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کرے گا، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا

ایشیا کپ 2025: بھارت میزبان ہوگا، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تصدیق

ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کرے گا، فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی ہوگا۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کرے گا ۔
جبکہ یہ ایڈیشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
اے سی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2025 کے بعد ایشیا کپ 2027 میں کھیلا جائے گا۔
اسے بنگلہ دیش میں کھیلے جانے کی تجویز ہے اور اس کا فارمیٹ ون ڈے ہوگا۔
اسی طرح، 2026 کا ویمنز ایشیا کپ کا فارمیٹ ٹی20 ہوگا جب کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے 2024 سے 2027 تک چاروں ایڈیشن ون ڈے فارمیٹ کے تحت ہی کھیلے جائیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیوز ابھی حتمی نہیں ہیں ۔
جبکہ ٹورنامنٹس کی میزبانی یا شیڈول کسی بھی وقت بدلے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس تھی البتہ بھارت کے پاکستان آنے سے انکار پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت کچھ میچز سری لنکا میں کھیلے گئے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں