بیل آوٹ پیکج: آئی ایم ایف کی منظوری کی توقعات اگست کے وسط میں
7 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج اگست تک منظور ہونے کی امید ہے۔
توقع ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اگست کے وسط میں ہونے والے اپنے اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے گا۔
اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری اگست کے وسط میں بلائے جانے کا امکان ہے۔
، آئی ایم ایف بورڈ سٹاف لیول کے معاہدے کی حتمی منظوری 4 سے 6 ہفتے بعد دے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان کو بورڈ میٹنگ سے قبل بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی حاصل کرنا ہو گی۔
آئی ایم ایف نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ پاکستان جلد ہی موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے نئے پروگرام پر بات کرے گا۔
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ، قدرتی آفات کے خطرات پر جلد بات ہونے کی امید ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں