سعودی ویزا کے ساتھ 5 لاکھ روپے بھکاری کی جیب سے نکلے: سرگودھا خوشاب روڈ پر واقعہ
بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے نکال لیے، سعودی ویزا!
سرگودھا خوشاب روڈ پر حادثے کا شکار ہونے والے بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے برآمد ہوئے پاسپورٹ پر غیر ملکی ویزہ بھی چھپا ہوا تھا۔
ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ بزرگ شخص خوشاب روڈ پر بے ہوشی کی حالت میں ملا۔
معمر شخص کی جیب سے 5 لاکھ 34 ہزار روپے برآمد ہوئے جب کہ پاسپورٹ پر سعودی عرب کے متعدد ویزے بھی چھپے ہوئے تھے۔
ریسکیو حکام اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد نامی بزرگ شخص کا تعلق مبینہ طور پر علاقے میں بھیک مانگنے والے گروہ سے ہے۔
حالت بہتر ہونے کے بعد امدادی کارکنوں نے بھکاری کی رقم اور پاسپورٹ واپس کر دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں