اویس لغاری کا اعلان: آئی پی پیز معاہدوں میں تبدیلی کے بغیر کام کریں گے
.
آئی پی پیز کسی بھی حالت میں معاہدوں میں تبدیلی نہیں کریں گے: وزیر توانائی
کراچی: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کسی بھی صورت معاہدوں میں تبدیلی نہیں کریں گے۔
اویس لغاری نے کہا کہ وہ یکطرفہ طور پر آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم نہیں کر سکتے اور ریکوڈک کی طرح 900 ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکی ڈالر 2015 کے ریٹ پر رہتا تو 2100 ارب روپے کی بجائے 800 ارب روپے کی ادائیگی ہوتی ۔
وزیر توانائی نے کہا کہ دورہ چین کے دوران پاور سیکٹر پر چینی قرضوں کی ری پروفائلنگ پر بات ہوئی، چینی پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے پر بھی بات ہوئی۔
اس سے فی یونٹ قرضہ دو اور ایک کم ہو سکتا ہے۔ پاور سیکٹر میں ساڑھے آٹھ ارب ڈالر سود کی شرح پر لیے گئے ہیں۔
اس کی ری پروفائلنگ کرانا چاہتے ہیں، قرض کی ری پروفائلنگ کا فائدہ صارفین کو ملے گا۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ جامشورو پاور پلانٹ کو ہم خود مقامی کوئلے پر منتقل کررہے ہیں۔
شمسی منصوبوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سولر نیٹ میٹرنگ کے منصوبے جو لگ چکے ہیں۔
ان کے ساتھ ہمارے 7،7 سال کے معاہدے ہیں، سولر پینل اتنا ہی سستا رہا تو نیٹ میٹرنگ کے آئندہ منصوبوں میں نرخوں پر اس طرح نظرثانی کریں گے کہ ان کے پیسے 3 سے 4 سال میں پورے ہوں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں