“اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ: آیت اللہ خامنہ ای کا سخت ردعمل”
اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لازمی ہے: آیت اللہ خامنہ ای
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے سخت سزا کی بنیاد فراہم کی ہے۔
اور ایران اپنے ملک کے اندر اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ مجرم اور دہشت گرد صیہونی حکومت نے ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کیااور ہمیں سوگوار کیا۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ نے ایک قابل عزت راہ میں سالوں تک جان داؤ پر لگا کر جدوجہد کی اور شہادت کے لیے ہمیشہ تیار رہے ۔
جب کہ انہوں نے اپنے لوگ اور بچے بھی اس راہ پر قربان کیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں