قومی اسمبلی میں مفت بجلی کی خبریں: ارکان نے سپیکر کے سامنے سوالات اٹھائے

مفت بجلی کی فراہمی پر قومی اسمبلی کے ارکان نے اسپیکر سے وضاحت طلب کی

مفت بجلی کی خبر پر قومی اسمبلی کے ارکان نے سپیکر سے سوال کیا۔
اسلام آباد: مفت بجلی استعمال کرنے کی خبروں پر ارکان پارلیمنٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر کے سامنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق یہ معاملہ منگل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
رکن اسمبلی نے شکایت کی کہ ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاج کا کرایہ خود ادا کرتے ہیں، بجلی اور گیس کے بل بھی خود ادا کرتے ہیں۔
ارکان اسمبلی کو انتخابات میں حصہ لینے سے قبل تمام ادائیگیوں کے لیے این او سی جمع کرانا ضروری ہے۔
گیس بل پر بھی ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔
ذائع کے مطابق ارکان نے اسپیکر سے گفتگو میں کہا کہ وزارت توانائی کی جانب اس مہم پر خاموشی مجرمانہ ہے۔
جب کہ وزارت توانائی کی جانب سے مفت بجلی فراہمی کی تردید نہ کرنے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے وزارت کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں