مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کی ہیں: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا مؤقف
مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کی ہیں‘صاحبزادہ حامد
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل بھی بانی پی ٹی آئی کی جماعت ہے۔
حکومت ہمارا ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے۔ ہم خود کو سمجھا سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز لا کر پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تحریک انصاف کے حق میں فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس فیصلے کا دفاع کریں اور اس پر عملدرآمد کریں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں