عراق میں 50 ہزار پاکستانی زائرین کے لاپتہ ہونے کا انکشاف
50 ہزار پاکستانی زائرین عراق گئے اور ‘لاپتہ’
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ عراق میں 50 ہزار پاکستانی حجاج لاپتہ ہوچکے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عطا الرحمان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔
قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مختلف ممالک میں زیارات کے حوالے سے نئی پالیسی بنائی گئی ہے ۔
جسے منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے اور اس کی نگرانی کی جاتی ہے ۔
یفنگ کے دوران کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کی تفتان میں گروپوں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔
اور 136 گروپس میں زائرین کو زیارات کے لیے بھیجا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کمیٹی اجلاس میں انکشاف کیا کہ 50 ہزار کے قریب پاکستانی عراق میں جا کر غائب ہو گئے ہیں۔
و، چند روز پہلے میری عراق کے سفیر سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ زیارات کے لیے عراقی حکومت مفت ویزہ جاری کرتی ہے۔
لیکن ٹورر آپریٹرز زائرین سے ویزے کی فیس بھی 80 سے 90ڈالر وصول کرلیتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں