قوم کل نماز جمعہ کےبعد پرامن احتجاج کیلئے نکلے،عمرایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد پورا ملک پرامن احتجاج کے لیے نکل آیا۔
ویڈیو پیغام میں عمر ایوب نے کہا کہ پرامن احتجاج کے تین بنیادی مطالبات ہیں۔
سیاسی قیدیوں کی رہائی، مہنگائی کا خاتمہ اور امن کا قیام، یہ تینوں مسائل صاف اور شفاف نئے انتخابات سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان پر وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
پنجاب کی قومی اسمبلی کے ہمارے اکتالیس ارکان جن کا تعلق اتحاد کونسل سے ہےوہ اپنے حلف نامے جمع کرا سکتے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی امتیاز احمد چوہدری کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔
، عوامی نمائندوں کے ساتھ توہین آمیز رویہ رکھا جارہا ہے۔
پاکستان میں اس وقت ظلم اور لاقانونیت کا نظام قائم ہے۔
ہم اس پرتشدد اور ظالم حکومت کا ہر صورت مقابلہ کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں