“حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت: تہران میں اسرائیلی حملہ”
تہران: اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے۔
تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے ۔
حماس نے تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے جب کہ حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔
ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں تھے اور ان کی رہائش گاہ پر حملے میں شہید ہوگئے۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس مہلک حملے کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے سربراہ پر حملے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر فلسطینی عوام، عرب عوام، امت مسلمہ اور دنیا بھر کے انصاف پسند عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں
حماس کے رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی سخت سزا دی جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں