بھارتی ٹیم کو پاکستان لانے کی ذمہ داری: آئی سی سی کا فیصلہ

بھارتی میڈیا: آئی سی سی کی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری

بھارتی ٹیم کو پاکستان لانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان لانے کی ذمہ داری آئی سی سی کو سونپ دی ہے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو بتایا ہے کہ اب اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ بی سی سی آئی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر راضی کرے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولمبو میں ہونے والے آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میں. 2025 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔
تاہم اس اجلاس میں شیڈول اور فارمیٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اب یہ سی سی پر منحصر ہے کہ وہ بات چیت کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو کتنی جلدی حتمی شکل دیتا ہے۔
ڈرافٹ پروگرام میں پی سی بی نے بھارت کے تمام میچز، یہاں تک کہ سیمی فائنلز بھی لاہور میں کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں