آج سے کراچی سمیت ملک بھرمیں فلور ملز نے آٹے کی سپلائی بند کردی

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے دو روز قبل ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال شروع کر دی تھی
اور کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر عبداللہ کا کہنا تھا کہ آج سے ملک بھر میں آٹا ملز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
فلور ملوں نے گندم پیسنا بند کر دیا ہے اور آج سے ہم غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر ہیں۔
عامر عبداللہ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر کی فلور ملوں نے آج سے آٹے کی سپلائی بند کر دی ہے،
ہڑتال کے باعث بھینس کالونی اور مویشیوں کے چوکر کی سپلائی بھی بری طرح متاثر ہو گی جس کی وجہ سے آٹا 8 سے 10 روپے فی کلو مہنگا ہو جائے گا۔
آٹے پر ٹیکس لگانا اور جب تک مطالبہ پورا نہیں ہوتا آٹا پیسنا شروع نہیں کریں گے۔