الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں بلکہ پارٹی بن چکا ہے:شبلی فراز

الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں، شبلی فراز نے سینیٹ میں الزامات عائد کیے

الیکشن کمیشن غیر جانبدار ادارہ نہیں بلکہ پارٹی بن چکا ہے شبلی فراز
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار ادارہ نہیں بلکہ فریق بن چکا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں کرائے گئے عام انتخابات تاریخ کے بدترین دھاندلی زدہ الیکشن تھے۔
اور دنیا بھر میں اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ہماری پارٹی کا چیئرمین نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے صدر ہیں اور پارٹی کا پورا ڈھانچہ وہیں پر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارٹی ہے اور رہے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں