الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر رجوع کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے فیصلے میں ابہام پر سپریم کورٹ میں اپیل کر دی
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں نشستیں دینے کے عدالتی فیصلے میں ابہام پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 10 کے تحت اس کا حوالہ دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ہماری نظر میں تحریک انصاف کوئی تنظیم نہیں۔
پی ٹی آئی نے ابھی تک انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرائے۔
عدالت ہدایت کرے کہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے؟
تحریک انصاف کا پارٹی ڈھانچہ بھی موجود نہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق جب انٹرا پارٹی الیکشن ہی نہیں ہوئے تو اتھارٹی کون ہے؟
کس کے جاری کردہ پارٹی سرٹیفیکیٹ کو تسلیم کیا جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں