انتخابی حلقوں کے مسائل حل نہیں ہورہے، آصف زرداری

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اپنی اتحادی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ساتھ نہیں چل رہی
، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں، ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ صدر آصف زرداری کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا
، اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے آصف زرداری سے کارکنوں کے کام نہ کرنے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت تعاون نہیں کر رہی،
حلقہ بندیوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے، ہمیں ووٹ بھی ملتے ہیں، ووٹرز کو مطمئن کرنا پڑتا ہے۔
آصف علی زرداری نے رہنمائوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو مل کر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی
، حکومت مسلم لیگ (ن) نہیں چلا رہی، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں، انٹرنیشنل لوگ مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض لے کر امتحان لیا جا رہا ہے
، ہم اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔