بجلی 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان: نیپرا کا جائزہ

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافہ: صارفین پر 34 ارب روپے کا بوجھ

بجلی 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نیپرا اتھارٹی نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جون کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست پر سماعت شروع کردی۔
اس صورت میں اضافے سے صارفین کو 34 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔
اتھارٹی ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔
،سی پی پی اے نے بجلی 2 روپے 63 پیسے کے اضافے کی درخواست دی تھی ،من و عن منظوری سے صارفین پر 34 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے) کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
نیپرا اتھارٹی کے اجلاس میں انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز( آئی پی پیز )سے حکومتی بات چیت کا تذکرہ بھی زیر بحث رہاہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں