بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر لیگ آف لیجنڈز ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا
جس میں امباتی نے نصف سنچری بنا کر اہم کردار ادا کیا۔ ان کے علاوہ گورکیرت سنگھ مان نے 34، یوسف پٹھان نے 30 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عامر یامین نے 2 اور سعید اجمل، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے،
شعیب ملک 41 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جب کہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔
کامران اکمل 24، شرجیل خان 12، شعیب مقصود 21 اور مصباح الحق 18 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
بھارت کی جانب سے اونریت سنگھ نے 3، ونے کمار اور پون نیگی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔