بھارتی فوج کی کرپشن کی داستانیں ایک بارپھرعالمی توجہ کامرکزبننے لگیں

ہندوستانی فوج اپنی ذمہ داری بھول کر اپنے بینک اکاؤنٹس بھرنے میں مصروف ہے۔
بھارتی فوج میں کرپشن کی کہانیاں ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں
۔ 2000 اور 2023 کے درمیان، انہوں نے اپنے عہدے اور مراعات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر فنڈز میں غبن کیا
، انڈین آرمی میں بدعنوانی کے 1800 سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
2013 اور 2022 کے درمیان ہندوستانی مسلح افواج میں 1,080 سے زیادہ بدعنوانی کے مقدمات درج ہوئے
جن میں فوج میں 1,046، فضائیہ میں 29 اور بحریہ میں 5 مقدمات شامل ہیں۔
20 ارب ڈالر کی کرپشن کیس میں بھارتی فضائیہ کے تین ایئر مارشلز کا کورٹ مارشل بھی ہو چکا ہے۔