21 جولائی کو مکمل ہونے والا حج آپریشن: پی آئی اے کے انتظامات کا جائزہ

پی آئی اے کا حج آپریشن 2024: تمام حجاج کامیابی کے ساتھ وطن واپس

9 مئی سے شروع ہونے والا پی آئی اے کا حج آپریشن 21 جولائی کو مکمل ہو گیا ہے۔
پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی کو شروع ہوا اور 11 جون تک جاری رہا۔
جبکہ بعد از حج آپریشن 20 جون کو شروع ہوا اور 21 جون تک جاری رہا۔
بعد از حج آپریشنز میں 143 پروازیں چلائی گئیں جن میں جدہ کے لیے 61 اور مدینہ کے لیے 82 پروازیں شامل تھیں۔
ان پروازوں کے ذریعے تقریباً 34,663 عازمین حج اپنا مقدس فریضہ ادا کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے۔
ان میں 19278 سرکاری عازمین حج، 14754 پرائیویٹ عازمین حج، اور 631 خدام نے حج کی سعادت حاصل کی۔
جبکہ حج آپریشن میں پی آئی اے کے شیڈول کی باقاعدگی شاندار رہی،۔
حجاج کرام کیلئے سٹی چیک ان کا بندوبست بھی کیا گیا تھا ۔
جس سے ان کو کئی گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے کی زحمت نہیں ہوئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں