پنجاب میں زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن منصوبے کی منظوری، مریم نواز کا اہم اقدام

زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن منصوبے: مریم نواز نے 7000 ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کی منظوری دی

مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن منصوبے کی منظوری دے دی۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
کسانوں اور کاشتکاروں کو بجلی کے بھاری بلوں اور ڈیزل کے اخراجات سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
منصوبے پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 25 ایکڑ اراضی والے کسان زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کے اہل ہوں گے۔
سولرائزیشن پراجیکٹ کے لیے کسان کو صرف 33 فیصد ادا کرنا پڑے گا جبکہ حکومت 67 فیصد ادا کرے گی۔
پہلے مرحلے میں 7000 ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت کے تعاون سے دوسرے مرحلے میں مزید 10,000 ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کیا جائے گا۔
ڈیزل سے ٹیوب ویل چلانے پر فی ایکڑ اخراجات 3ہزار، بجلی سے 1500روپے خرچ ہوتے ہیں۔
جب کہ سولر انرجی سے ایک ایکڑ کی آبپاشی پر صرف 50روپے خرچ ہوں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں