سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، وزیرقانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔
حکومت کو 209 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا مطالعہ نہیں کر سکتے،
پی ٹی آئی کو وہ ریلیف نہیں ملا، یہ سیٹیں سنی اتحاد کونسل کے پاس چلی جانی چاہئیں تھیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق قانون موجود ہے، مخصوص نشستوں والے 80 فیصد ارکان عدالت میں نہیں تھے، سنی اتحاد میں شامل نہیں ہوئے،
اس فیصلے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 کو ختم کر دیا گیا ہے، ایسا معاملہ جو تشریح سے باہر ہو گیا ہے۔