سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی قرارداد منظور

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کردیا گیا
، بتایا گیا کہ بیرسٹر گوہر کور کمیٹی کی سفارشات بانی پی ٹی آئی کو پہنچائیں گے، کور کمیٹی نے ان افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین کو بھی کور کمیٹی کی تجویز ماننے کی درخواست کریں گے،
پارٹیوں میں کچھ ڈسپلن کے معاملات ضرور ہوتے ہیں۔دوسری جانب کور کمیٹی نے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی قرارداد بھی منظور کی۔