حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔
محفوظ اور غیر محفوظ صارفین کے لیے ماہانہ 200 یونٹس تک ٹیرف میں اضافہ واپس لے لیا جائے گا،
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری دے دی،
ماہانہ 200 یونٹس تک کے صارفین کو ریلیف جولائی تا ستمبر 2024 میں دیا جائے گا۔
حکومت ٹیرف میں ریلیف دینے کے لیے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی
، اس سے قبل کابینہ نے 200 یونٹس تک محفوظ اور غیر محفوظ صارفین کے لیے ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی۔
صارفین کا ٹیرف 1 سے 100 یونٹ ماہانہ 101 سے بڑھا کر 200 یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی
جبکہ غیر محفوظ صارفین کے ٹیرف میں 1 سے 100 یونٹ ماہانہ 7.11 روپے تک اضافے کی منظوری دی گئی۔