وزارت توانائی کی ہدایت: مہنگے فیول پر چلنے والے پاور پلانٹس کو ریٹائر کرنے کی جاری
حکومت کا فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فرنس آئل پر چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے متعلقہ محکموں کو ریٹائرنگ پاور پلانٹس کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 1994 اور 2002 کی پالیسی کے تحت لگنے والے تمام مہنگے پاور پلانٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مہنگے فیول پر چلنے والے تمام پلانٹ کو ریٹائر کرنے سے بجلی کے نرخ میں کمی واقع ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں