محسن نقوی نےقومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بلا لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست پر کارروائی شروع کردی ہے۔
ورلڈ کپ میں شکست کے بعد پاکستان کی کرکٹ کو کیسا جانا چاہیے؟ اس سلسلے میں پی سی بی نے قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو مدعو کیا ہے۔
کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی مدعو کیا گیا ہے، وہ کراچی میں فیلڈنگ کیمپ کا حصہ تھے۔
سابق کپتان لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں پاکستان کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
بورڈ کی جانب سے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی کو بھی لاہور مدعو کیا گیا ہے۔