سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر سپریم کورٹ کے 13 رکنی بینچ کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 9 بجے سنایا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر بحث مکمل ہونے کے بعد 9 جولائی کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بنچ کے تمام ججز کی میٹنگ بلائی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔
تمام فریقین کے وکلاء کے دلائل اور ریکارڈ کی روشنی میں ہر نکتے پر ججز کی رائے لی گئی۔
سنی اتحاد کونسل نے موقف اختیار کیا تھا کہ مجموعی طور پر ستترمخصوص نشستیں متنازع ہیں، نشستوں میں قومی اسمبلی کی 12 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 نشستیں شامل ہیں، یہ تمام نشستیں سنی اتحادکونسل کوملنی چاہیئے تھیں۔