ملک بھر میں پاسپورٹ بنانے میں تاخیر کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے،
حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے، پاسپورٹ پرنٹ کرنے والی نئی مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے اس کے لیے تیاریاں کر لی ہیں
وزارت سے مطالبہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں بیرون ملک سے نئی مشینیں منگوائی جائیں گی، 6 ڈیسک ٹاپ اور 2 ای پاسپورٹ مشینیں منگوائی جائیں گی
، نئی مشینیں 1 گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاسپورٹ حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے پاسپورٹ تاخیر کا شکار ہے،
پاسپورٹ میں تاخیر کی وجوہات کاغذ کی کمی اور مشینریوں کی کم استعداد کار ہے۔