ملک میں 5 سے7 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی

ملک میں 5 سے 7 جولائی تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ اور کوہستان کے علاوہ ایبٹ آباد کے پہاڑوں، ندیوں اور نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
دیر، سوات، کشمیر، ڈیرہ غازی خان، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے
جب کہ موسلادھار بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک میں خلل پڑنے کا خطرہ ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ آج اور کل سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی سندھ میں 6 سے 7 جولائی کے دوران کل شام تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ اور جیکب آباد میں مون سون ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔