ملک میں بے یقینی کی فضا: خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو

خواجہ آصف نے ملک میں بے یقینی کی فضا اور اقتصادی مسائل پر بیان دیا

ملک میں بے یقینی کی فضا ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ہے، اس میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی دور میں جس طرح ملکی وسائل کو لوٹا گیا۔
جس طرح تباہ کیا گیا، اس کی تلافی چند ماہ یا ایک سال میں نہیں ہو سکتی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بجٹ کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے، جو بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔
معیشت میں بہتری آئے گی ،سیاسی صورتحال مستحکم ہوگی ،مخصوص سیٹوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے۔
الیکشن کو کالعدم قرار دئیے جانے والی صورتحال نہیں دیکھ رہا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہر قسم کی کوشش کر رہی،ہر چیز بانی پی ٹی آئی کے اردگرد گھومتی ہے۔
دھرنے والوں نے ڈرامہ شروع کیا ہوا ہے،صبح پراٹھے کھاکر آجاتے ہیں تین چار گھنٹے بھوک ہڑتال کرتے ہیں۔
پانچ سات آدمی دری پر بیٹھ جاتے ہیں اسکے بعد گھر جاتے ہیں دوپہر کا گھابہ کھاکر سو جاتے ہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں