مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی

ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد خان کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی
اور اب تک پاکستان میں گزشتہ 11 دنوں میں معمول سے 8 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔
ڈی جی نے کہا کہ پنجاب میں 59 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔
مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ دریاؤں میں فی الحال کوئی ہنگامی صورتحال نہیں، دریائے چناب اور راوی میں اب بھی پانی کی گنجائش موجود ہے
، چناب میں کچھ سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسان بھائیوں کو بارش اور اس کے اثرات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین 16 فیصد کاربن خارج کرتا ہے، بھارت 8 فیصد کاربن خارج کرتا ہے
، اس سے پاکستان کا موسم متاثر ہو رہا ہے، اب کم وقت میں 100، 200 ملی میٹر بارش ہو رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بہت کچھ بگاڑ دیا ہے۔