پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کی: شبلی فراز کا مہنگی بجلی کے خلاف بیان
مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے حامیوں کا احتجاج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے جماعت اسلامی کی جاری ہڑتال کی حمایت کر دی ہے۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے الزام لگایا کہ حکمران ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑنا چاہتے ہیں اور حکومت کرتے رہنا چاہتے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی مفاد میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے مینڈیٹ کی واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ سابق حکمرانوں نے اچانک آئی پی پیز کی مخالف کیوں شروع کردی؟۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اقلیتی حکومت ہے، ہم مینڈیٹ واپسی کی کوششیں جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی ہر وقت نئے الیکشن کے لئے تیار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نئے انتخابات کا مطالبہ عوامی مفاد میں کررہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں