ناقص پرفارمنس پر ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے بھی اپنی رپورٹ جمع کروادی

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے۔
ایک رپورٹ گزشتہ چند دنوں کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گیری کرسٹن نے خراب کارکردگی کی وجوہات تفصیل سے بتائی ہیں
کھلاڑیوں کے نظم و ضبط اور کھیل سے آگاہی سمیت بہتری کے لیے تجاویز بھی دی ہیں۔
وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے بھی کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں،
جس کے بعد سینئر حکام اور سابق کرکٹرز سے مشورہ لیا جائے گا اور کھلاڑیوں سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔