فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی 2 لاکھ 10 ہزار موبائل سمیں بلاک کر دی گئی ہیں
جب کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے بعد 61 ہزار 996 سمیں بحال کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ 5 ہزار موبائل سمز کا ڈیٹا بھیجا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلز کو بلاک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمیں بلاک کرنے کا انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔