وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی۔
مری میں ہونے والی ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی ذاتی طور پر مشاورت کی
انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے مختلف آپشنز پر مشاورت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ہدایات سے متعلق پارٹی رہنماؤں کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔