وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس

وزیراعظم نے ٹیکس قابل آمدن ہونے کے باوجود ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کو فوری طور پر ٹیکس نیٹ میں لانے اور سامان کی مناسب چیکنگ کے لیے بندرگاہوں پر عالمی معیار کے سکینر لگانے کا حکم دے دیا۔
ہدایت کی کہ ایسے افراد (نان فائلرز) جو ٹیکس ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ریٹرن جمع نہیں کراتے، انہیں فوری طور پر ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔
وزیراعظم نے کسٹم اسیسرز کے صوابدیدی اختیارات فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیر مملکت علی پرویز ملک، وزیراعظم کے آڈیٹر جنرل رانا احسان افضل، چیئرمین ایف بی آر، سی ای او پاکستان بزنس کونسل احسان ملک، سی ای او کار انداز وقاص الحسن اور متعلقہ فریقین نے شرکت کی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر، نوید اندرابی، آصف پیر اور علی ملک کے ساتھ عہدیداروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔