وفاقی حکومت نے ضرورت سے زائد گندم کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔
وزارت تجارت نے گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت نے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نہ صرف گندم کی درآمد پر پابندی ہوگی
بلکہ درآمد شدہ گندم سے بنے آٹے کی برآمد پر بھی پابندی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے مارچ میں آٹے کی برآمد کی مشروط اجازت دی تھی۔
حکومت نے برآمدی مقاصد کے لیے درآمد شدہ گندم سے بنے آٹے کی برآمد کی اجازت دی تھی۔