پاکستان اوربھارت نے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا،دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف اپنی سرزمین پر آپریشن کرنے کا فیصلہ پاکستان کا اپنا ہے،
پاکستان اور افغانستان باہمی سیکیورٹی کے معاملات پر ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، دوحہ میں باہمی سیکیورٹی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان رابطے کے بہت سے ذرائع ہیں، ہم مختلف معاملات پر سب سے رابطے میں ہیں،
ترجمان نے کہا کہ یکم جولائی کو پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا تھا۔